گھوٹکی میں این ایل سی ٹینکرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

170

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھوسندھی نے کہا ہے کہ ایس آر اے آج شام سرحد شہر میرپر ماتھیلو (گھوٹکی) کے قریب نیشنل ہائی وے پر این ایل سی NLC ٹینکرز پر ہونے والےحملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست نے سندہ کے وسائل اور زمینوں پر قبضا کر کہ سندھو دریا سے 6 کینال نکال کر سندھی قوم کی معاشی تباہی کے ساتھ نسل کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ کی زمینیوں پر گرین پاکستان انیشیٹوو منصوبہ کے نام پر پنجابی فوج لانکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر رہی ہے.سندہ کے وجود اور بقا سے وابسطا ایسے مسائل اور منصوبوں کے خلاف ایس آر اے پہلے بہی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھی فنا اور بقا کی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رھیگی.

انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) سندہ کی قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکہنے کا عزم دہراتی ہے.