گوادر، تربت: پاکستانی فورسز پر حملے

502
فائل فوٹو

بدھ کے روز بلوچستان کے شہر گوادر اور تربت میں پاکستانی فورسز کو حملوں کو حملوب میں نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فورسز چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے

ذرائع کے مطابق گوادر مونڈی میں قائم فورسز چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، کافی دیر تک فائرنگ جاری رہا ہے۔

دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فورسز چوکی کو مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مسلح افراد نے تربت آپسر میں مولد ریک کے مقام پر قائم فورسز چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے نقصان کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ۔