کوئٹہ: انتظامیہ نے پولیو سے انکاری 5 والدین کو گرفتار کرلیا

4

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب، ماریہ شمعون، نے پولیو ٹیم کے ہمراہ سریاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انکاری والدین سے بات چیت کی۔

اس دوران، 15 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ تاہم، متعدد بار سمجھانے کے باوجود بھی انکار کرنے والے پانچ والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ویکسینیشن مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔