سیکیورٹی خدشات، جرمن قونصل جنرل کو کوئٹہ میں آنے کی اجازت نہیں مل سکی

396

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک سرکاری تقریب کے لئے شرکت کے لئے جرمن قونصل جنرل کو اجازت نہ ملنے پر گورنر بلوچستان وفاقی حکومت پر برس پڑے کہ اس سے یہاں کا امیج خراب جائے گا۔ سیکورٹی خدشات کی بنا پر روکنا وفاق کی نالائقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جرمنی بلوچستان میں 3 ملین یورو دے رہی ہے اور سیکورٹی نہیں دے سکتے، اس حوالے سے میں وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کرونگا۔

انہوں نے کہاکہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ کوئٹہ آگ میں جل رہی ہے، افسوس ہے کہ ہم نے جرمن کونسل جنرل کو سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ میں اتنے بھی سیکورٹی کی ابتر صورتحال نہیں کہ ہم انہیں تحفظ فراہم نا کرسکیں، گورنر نے کہاں کوئٹہ میں کوئی آگ نہیں برس رہا کہ انہیں یہاں آنے نہیں دیا گیا ، وہ اگر یہاں آتا گورنر ہاؤس میں رہتا اور ہم اسے بلٹ پروف گاڑی دیتے ۔ لیکن وفاق نے انہیں سیکورٹی خدشات کے بہانے آنے نہیں دیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اس سے قبل کئی غیر ملکی افراد کو بلوچستان آنے سے روکا ہے ، یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین کو بلوچستان جانے سے روکنے کا مقصد وہاں انسانی حقوق کی پائمالیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہوسکتی ہے ۔