گوادر: آل پارٹیز اتحاد کے سربراہ کے رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف گوادر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

155

آل پارٹیز اتحاد کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے گھر پر چھاپہ اور انہیں ہراساں کرنے کے خلاف آل پارٹیز اتحاد کی اپیل پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہر میں کاروباری اور تجارتی مراکز، پٹرول پمپ، بینک، ہوٹلیں، ریسٹورنٹ اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بند رہیں۔

آل پارٹیز اتحاد کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے سیاسی سرگرمیوں کی پاداش میں اتحاد کے سربراہ عبدالغفور ہوت کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ایسے کسی عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز گذشتہ چار ہفتوں سے عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہی ہے ہمارے مطالبات غیر قانونی نہیں اور ناہی آئین کے منافی ہیں ہم نے انتظامیہ سے بارڈر ٹرالرنگ اور شہر میں بجلی کی فراہمی سمیت دیگر عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے انتظامیہ دھرنا ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے جو. کسی طور پر یہاں کی سیاسی قیادت کو قبول نہیں ہے ہم عوام کے بنیادی حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد کا ہر راستہ اپنائیں گے۔