کراچی پولیس کا بی وائی سی کارکنوں پر تشدد، وہاب بلوچ گرفتار

136

آج کراچی میں 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کے آگاہی پروگراموں کے سلسلے میں لیاری میں دوپہر 2 بجے ایک ریلی منعقد کی جانی تھی۔

تاہم اجتماع کے آغاز سے قبل ہی کراچی پولیس نے دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر تشدد کیا۔ اس دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ کو دیگر کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا گیا اس کے علاوہ، علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔