بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
گذشتہ رات مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے نوشکی میں ہژدہ خول کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے سے زائد شدید فائرنگ کے ساتھ متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
حملے کے بعد آج صبح فورسز کی بڑی نفری ہژدہ خول اور اس سے متصل ریکو کے علاقے میں دیکھی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔
گذشتہ دنوں نوشکی شہر میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو گھات لگائے مسلح افراد نے نشانہ بنایا تھا جبکہ اس سے قبل معدنیات لیجانے والی پانچ گاڑیوں کو بھی حملے میں نشانہ بنایا جن کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔