تربت: ناکہ بندی کے دوران ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکار کو‌ ہلاک اور سرکاری گارڈز کا اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل‌ایف

232

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے سرمچاروں نے چھبیس جنوری بروز اتوار شام‌ پانچ بجے تربت ایم ایٹ شاہراہ پر جوسک کے مقام‌ پر روڈ بلاک کرکے گوادر اور تربت سے کوئٹہ جانے والی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی اور‌‌ اس دوران سرکاری کمپنی کے مسلح گارڈ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ایم ایٹ شاہراہ پر دوران چیکنگ گوادر سے تربت جانے والی بس سے پاکستانی خفیہ ادارے ملٹری انٹلیجنس کے ایک اہلکار محمد شریف ولد نور محمد کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکوره‌ ‌فرد کی‌ شناخت اس سے بر آمد ہونے والے سرکاری‌ دستاویزات اور سروس کارڈ سے ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ گوادر و تربت سے کوئٹہ جانے والی یہ اہم اور حساس شاہراہ ہے جس کو سرمچاروں نے گھنٹوں بلاک کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا اور خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کیا‌۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دوران اسنیپ چیکنگ خفیہ ادارے کے اہلکار کو‌ ہلاک کرنے اور‌ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول‌ کرتی ہے اور اس عزم‌ کا‌‌ اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان بلوچوں‌ کی‌ سر زمین ہے اور بلوچ وطن کے فرزند آزاد بلوچستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم‌ کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔