کوہلو میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

342

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوہلو میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ یہ حملہ گذشتہ شب نوئے شم میں لونڈ کے مقام پر قائم قابض فوج کے ایک پوسٹ پر کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج کو نشانہ بناکر، دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی کردیئے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔