کراچی سے پاکستانی فورسز نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے مرکزی رہنما سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں میں این ڈی پی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر محراج شاد اور اس کے دوست دودا الہی، گمشاد اور مزامل بلوچ شامل ہیں۔
مذکورہ افراد کو کل رات ایک بجے کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سے حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
ان میں سے دودا الہی ضلع کیچ کے علاقے بلنگور، گمشاد مند، مزمل پسنی اور محراب تربت آبسر کے رہائشی ہیں جو سب طالب علم ہیں اور کراچی میں تعلیمی اصول کے لئے رہائش پزیر تھے۔
خیال رہے جبری گمشدہ ہونے والے دودا الہی اور گمشاد سے اس قبل بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔ پہلی دفعہ انہیں سات جون دوہزار بائیس کو کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں گھر پر چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا گیا جنہیں بعدازاں 14 جون کو رہا کردیا گیا اب جبکہ ایک بار پھر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔