ڈیرہ غازی خان: پولیس گاڑیوں پربم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

287

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ کا کہنا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی گاڑیوں کو دو مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح ڈیرہ غازی خان کے علاقے خان پور میں عاظم چوک کے قریب ہمارے سرمچاروں نے پولیس کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرا حملہ روجھان میں زاہد روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کچے کی جانب جارہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔