چمن: خسرہ سے 4 بچوں کی اموات، متعدد متاثر

87

‎بلوچستان کے علاقے چمن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔

سربراہ ایمر جنسی رسپانس ٹیم علی اچکوئی نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں ۔

اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ روغانی ون اور ٹو میں 4 بچوں کی خسرہ سے اموات ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکاری پائے گئے ہیں۔