پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کمسن لڑکا لاپتہ

139

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر تیرہ سالہ کمسن لڑکے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے کی شناخت بالاچ ولد صبراللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 10 دن پہلے ان کے گھر سے جبری  طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت پاکستانی فورسز نے ان پر تشدد بھی کیا اور زخمی حالت میں اس کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ اس سے پہلے بھی  فورسز نے اس گھر پر چھاپہ مارا ہے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے، پچھلے مہینے اسی گھر کے سامنے دو دستی بم بھی پھینکے گئے تھے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی  فورسز مسلسل اس گھر پر چھاپے مارتے ہیں اور خاندان کو ہراساں کرتے رہتے ہیں۔