پاکستان افغانستان کو کمتر سمجھتا ہے تو تاریخ سے سبق سیکھے۔ طالبان وزیرِ خارجہ

119

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے پکتیکا میں حالیہ بمباری کے بعد پاکستانی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ یہ کوئی بہادری کا عمل نہیں ہے جس میں بچوں، خواتین اور بوڑھوں کو نشانہ بنایا جائے۔

امیر خان متقی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر پاکستان افغانستان کو کمتر سمجھتا ہے تو تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے سویت یونین، امریکہ اور نیٹو کے حال پر نظر ڈالے۔

افغان وزیرِ خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کو افغانستان کے صوبے پکتیکا کے چار علاقوں میں بمباری کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ اس حملے میں 46 افراد ہلاک ہوئے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ پاکستان نے افغانستان کے اندر کارروائی کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

تاہم پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا تھا کہ “ہمارے سیکیورٹی اہلکار سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں تاکہ پاکستانی عوام کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔