بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے لیویز فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نادرا آفس کے سامنے لیویز فورس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
تفتیشی افسر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب وہ دفتر سے نکل کر گھر جارہے تھے۔ تفتیشی افسر سمیت دو لیویز اہلکار گاڑی میں سوار تھے۔
ڈی پی او شاہد جمیل بازئی کا کہنا ہے کہ دھماکا نادرا دفتر کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکے میں لیویز افسر اور گن مین معمولی زخمی ہوئے ہیں۔