تربت کے علاقے آبسر بلوچی بازار کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج شام کو تربت آبسر بلوچی بازار کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں گئی جبکہ حملے کے بعد فورسز کی جانب سے سرویلنس ڈرون بھی اڑائی گئی ہے۔
تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔