بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو گذشتہ رات آٹھ بجے قریب زرین جنگل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔