بلوچستان خودکشی کے واقعات: دو افراد نے اپنی جانیں لے لی

172

بلوچستان میں خودکشی کے مزید دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے سردشت میں شاہ جان ولد حیدر نامی نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

واقعے میں ہلاک نوجوان کی لاش اسپتال لے جایا گیا، تاہم خودکشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ادھر بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل بدہ کے دن امان اللہ ولد محمد امین قوم لہڑی ساکن ایریگیشن کالونی عمر 16/17 سال نے گھریلوں ناچاقی کی بنا پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی ہے۔

پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا دوسری جانب خود کشی کی تحقیقات کررہی ہے-

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات نے ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں آئے روز خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، رواں ہفتے ہی بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک نوجوان محمد ولد یاسین نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔

بلوچستان خودکشی کے مختلف واقعات کے محرکات میں میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ سمیت غربت، گھریلو نا چاقی کے باعث خودکشیوں کے بھی متعدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔