اوتھل: پاکستانی فورسز کی گاڑی الٹ گئی ایک اہلکار ہلاک ، چار زخمی

181

پاکستانی فوج کی گاڑی بیلہ سے گوادر جاتے ہوئے کوسٹل ہائی وے لیاری کے مقام ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر کی تحصیل لیاری کے مقام پر پاکستانی فوج کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب 1 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے زخمیوں کو 1122 ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا ۔

ابتدائی طبی امداد دینے کے زخمیوں کو سرکاری ایمبولینس اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پی این شفا کراچی منتقل کر دیا گیا۔