گوادر: چیک پوسٹ سے دو افراد جبری لاپتہ

333
لاپتہ شعیب، کمال

پاکستانی فورسز نے چیک پوسٹ سے دو افراد کو لاپتہ کردیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے دورو کنڈگ چیک پوسٹ پر دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مذکورہ افراد کی شناخت شعیب ولد مراد محمد سکنہ دشت اور کمال ولد حاجی داد محمد سکنہ دشت کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مذکورہ افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھر کی جانب سفر کررہے تھے۔

خیال رہے گذشتہ کئی روز سے دشت اور گوادر کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جہاں آبادیوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔