کیچ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے بچی زخمی، اہل علاقہ نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو بند کردیا

170

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے بچی زخمی ہوگئی۔ واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے سی پیک شاہراہ بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تجابان میں گولہ گرنے سے چار شمبے ولد مسکان کی بچی شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا۔

اہل علاقہ نے جمعہ کو سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

مظاہرین نے علاقے سے فورسز پوسٹ کو ہٹانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔