کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی ہوگیا

187

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص گل خان ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سولبند کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ سے ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز نے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔