بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تجابان، کرکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گھات لگائے حملہ آوروں نے سی پیک روٹ پر فورسز قافلے پر حملہ کیا۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے حملے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔