نصیر آباد: سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

154

چھتر میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے تحصیل چھتر میں تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے ۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں طویل عرصے سے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات پیش آتے تھے لیکن حالیہ کچھ وقتوں سے اس طرح کی واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔