لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو کے گھر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

493

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم آج صبح لاڑکانہ میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے-

سوڈھو سندھی نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی شروع سے لیکر پاکستانی ریاست کی دلالی اور سندھ دشمن فیصلے کرتی رہی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے گرین پاکستان انیشیئیٹو اور زرعی فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں ، جزائر اور جنگلات کی نیلامی ہو یا سندھو دریا کے اوپر مختلف ڈیم اور کینال بنا کر سندھو دریا اور ڈیلٹا کو تباہ کرنے کے فیصلے ہوں پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ دشمن قیادت پنجاب سامراج کے ہاتھوں میں اپنے اقتدار کی لالچ میں استعمال ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اقتدار اور کرسی کی لالچ میں سندھ کی روادار اور مہذب سیکیولر روح کو پنجاب کی خوشنودی اور آشیرواد سے نقصان پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

سوڈھو سندھی نے کہا حالیہ دنوں میں امرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کا واقعہ ہو یا دو روز پہلے کراچی میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہمارے بزرگوں ماؤں بہنوں بیٹیوں اور نوجوانوں کو جس وحشت کے ساتھ پریس کلب کراچی کے سامنے گھسیٹ کر تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا یہ سب پیپلز پارٹی کی ریاستی دلالی کی تازہ کڑیاں ہیں۔

انہوں نے کہا آج نثار کھوڑو کے گھر پر شروعاتی حملہ کرکے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی تمام قیادت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام سندھ دشمن دلالی اور غداری کی حرکتوں سے باز آئیں دوسری صورت میں ان پر حملے اور تیز کئے جائیں گے۔

سوڈھو سندھی نے کہا سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔