بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی شناخت انیس ولد ملا برکت کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس کوگذشتہ شب ساڑھے 8 بجے سری کہن تربت سے انکی دکان کے سامنے سے کورولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے جبری لاپتہ کر دیا۔
انیس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس کو دو سال قبل 14 اکتوبر 2022 کو پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جو بعد ازاں 21 اکتوبر 2022 کو بازیاب ہوگئے تھے۔