تربت: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

242

تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی فورسز کو تربت آپسر میں بنڈ ءِ بن دوکرم کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ ہوا ہے جب وہ سڑک پر ناکہ لگائے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقہ میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔