‎تربت :حساس ادارے کے دفتر کے قریب سے مارٹر گولہ برآمد

287

تربت میں حساس ادارے کے دفتر کے قریب سے مارٹر گولہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کے روز تربت کے علاقے بی اینڈ آر کالونی کے قریب واقع حساس ادارے کے دفتر کے قریب مشکوک چیز کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

مشکوک اشیاء کو چیک کر نے پر قریبی جھاڑیوں سے ایک مارٹر گولہ ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

مزید کاروائی فورسز اور پولیس کررہی ہے۔