گوادر: حق دو تحریک کا مطالبات کے حق میں دھرنا

390

مظاہرین نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام کی جانب سے منتخب عوامی نمائندے کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے-

حق دو تحریک بلوچستان نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، حسین واڈیلہ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں سربندن کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے پر بلاک کردی۔

گودار دھرنے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، دھرنے کے مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی، بجلی کی فراہمی، ٹرالنگ کا خاتمہ، اداروں میں مداخلت کا خاتمہ شامل ہیں-

دھرنا سے میونسپل کمیٹی گوادر کے چئیرمین ماجد جوہر، مرکزی سیکریٹری جنرل حفیظ کیازئی، ضلعی نائب چئیرمین حق دو تحریک، سربندن کے چئیرمین نصیب نوشیروانی، ماہیگیر سیکریٹری ساجد امیتان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام نے بڑی قربانیوں کے بعد ووٹ سے اپنے عوامی نمائندگی کا انتخاب کرکے ایک عام کارکن کو اپنا نمائندہ منتخب کیا لیکن منتخب عوامی نمائندے کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں-

انہوں نے کہا ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں تحریک عوام کے مسائل کی بنیاد پر وجود میں آیا اس تحریک کو عوامی تائید حاصل ہے جب تک آئینی حقوق حاصل نہیں ہونگے جدوجہد جاری رکھیں گے-

انہوں نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری کے لئے وائی چوک، گوادر پورٹ، ایکسپریس وے ،انتظامی دفاتر کو بھی جام کریں گے اور اپنے حقوق حاصل کرکے رہیں گے-