گوادر اور کوئٹہ میں دشمن فوج کے دو کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

442

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر اور کوئٹہ میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران، قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے آلہ کاروں و مخبروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ جن کے نتیجے میں ایک آلہ کار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے اتوار کی شب گوادر شہر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ دشمن آلہ کار بیکری دکاندار کی شکل میں دشمن فوج کیلئے مخبری کررہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور کاروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں قابض فوج کے ایک مخبر و آلہ کار خالد حسین ولد غلام سرور سکنہ اوستہ محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ کارندے پر بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نظر رکھے ہوئے تھی، جو کوئٹہ سمیت قلات میں قابض فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا جبکہ گذشتہ کیچی بیگ میں بھیس بدل کر دشمن فوج کیلئے معلومات اکھٹا کرنے کا ٹاسک سرانجام دے رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔