پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اساٹ

124

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف تربت نے ایک بیان میں کراچی یونیورسٹی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گھناونی حرکت کو اساتذہ کرام کی موثر آواز کو دبانے کی سازش قرار دیتی ہے۔ اساٹ نے کہا ہے غیر قانونی گرفتاریوں جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی اُستاد اپنے جائز حقوق ،مطالبے اور موقف سے دستبردار نہیں ہو گا۔

علاوہ ازیں ، اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن یونیورسٹی آف تربت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر یہ واضح کرتی ہے کہ ایسے غیر قانونی روش اور حرکتوں سے کسی کی توانا اور موثر آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، بلکیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے حربوں سے باز آجائیں ان کو یہ اجازت کوئی قانون نہیں دیتا کہ وہ کسی استاد کی عزت اور وقار کی تذلیل کریں۔ مذید براں ، اساٹ نے کہا ہے کسی بھی مہذب معاشرے میں استاد کو غیر معمولی مقام حاصل ہوتا ہے کیونکہ معاشرے کی تشکیل و تعمیر میں استاد کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے جس کے وقار کی تذلیل پورے معاشرے کی تذلیل کے مترادف ہے۔

اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن یونیورسٹی آف تربت حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف تحقیقا تی کمیٹی بنائے اور ذمہ داروں کا تعین کرے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لے۔