نوشکی: مسلح افراد کا معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ

408

‎نوشکی مل کے مقام پر مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کر دیا ، ایک ٹرک نذر آتش ۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ سرمل کلی گورگیج جدید کے قریب مرکزی شاہراہ پر نا معلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرکوں پر فائرنگ کر دی اور ایک ٹرک کو نذر آتش کردیا جبکہ دوسرے ٹرک کی ٹائر فائرنگ سے برسٹ کر دئیے گئے ۔

واقعے کے بعد لیویز فورس جائے وقوعہ کے لیے روانہ، مسلح افراد واقعے کے بعد فرار ہو گئے، واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔