سوات: بین الاقوامی سفارت کاروں کے قافلے پر بم حملہ

107

پاکستان کے ضلع سوات میں بین الاقوامی سفارت کاروں کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے-

پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے مالم جبہ میں بین الاقوامی سفارت کاروں کے قافلے کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے کم از کم چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں-

اس قافلے میں بوسنیا، روس، ویتنام، ایتھوپیا، روانڈا، زمبابوے، انڈونیشیا، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان اور پرتگال کے سفارت کار شامل تھے-

سوات پولیس انتظامیہ کے مطابق تمام سفارت کار مکمل طور پر محفوظ ہیں، دیسی ساختہ بم نے سیکیورٹی فراہم کرنے والے پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا، زخمی پولیس اہلکاروں میں سے ایک بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جب کہ تین دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستانی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا ہے-