بلوچستان: بارشوں سے تباہ کاریاں، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئی

109

‎بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جانبحق افراد کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی۔

بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بلوچستان میں بارشوں سیلاب اور موسمی بیماریوں سے جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی جبکہ زخمی افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے-

طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ابتک بلوچستان میں 1591 مکانات منہدم اور 15797 مکانات کو جزوی نقصانات پہنچا ہے جبکہ مختلف مقامات پر 7 پُل، متعدد سڑکیں اور ریلوے ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے-

بارشوں اور بعد ازاں بارشوں کے پیدا ہونے والے سیلابی صورتحال نے سے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جولائی سے ابتک بارشوں سے مرنے والوں میں 13 بچیں شامل ہیں-

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ واقعات پر فوری ایکشن لیں –