باغبانہ: بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں کا احتجاج

78

مظاہرین نے دھرنا دیتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل باغبانہ کے رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہم خلاف باغبانہ گریڈ اسٹیشن کے مقام پر کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر بند کردیا ہے۔

شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مظاہرین میں اسکول کے طالبات و دیگر شامل ہیں۔

باغبانہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے تحصیل باغبانہ کی بجلی نہیں ہے اور یہاں کے رہائشی بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ باغبانہ میں بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر وہ اپنے احتجاجی دھرنے کو مرکزی شاہراہ پر جاری رکھیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری خضدار انتظامیہ پر عائد ہوگی۔