بلوچ ری پبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سوئی سے اوچ پاور پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔
بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گزستہ شب بلوچستان کے ضلع نصیراباد کے علاقے ربی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ جانے والے24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ـ۔
ترجمان دوستین بلوچ نے کہا دھماکے کے بعد اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔