گوادر: بلوچ خاتون فدائین ماہل بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

482

گوادر نماز جنازہ میں ماہل بلوچ کے رشتہ داروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی-

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے آپریشن ھیروف کے تحت بیلہ میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ کرنے والی خاتون ماہل بلوچ عرف ذلان کرد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے-

خاتون فدائین کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے گوادر میں ادا کی گئی جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شریک ہوئی-

‎بلوچستان کے علاقے بیلہ میں 26 اگست کی رات پاکستانی فورسز کی ہیڈکوارٹرز کو بی ایل اے مجید بریگیڈ کی فدائی ماہل بلوچ عرف ذلان کردنے کیمپ کے دروازے پر بارود سے بھری ایک گاڑی کو ٹکرا دیا۔

بلوچ لبریشن آرمی کی تیسری خاتون فدائین ماہل بلوچ کا بنیادی تعلق گوادر شہرسے 25 کلومیٹر دور سربندن سے ہے۔ وہ سربندر کے مشہور ومعروف شخصیت مرحوم کہد عصاکے بیٹے کہدہ حمید عصا کی بیٹی تھیں-

بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق ماہل بلوچ نے ڈگری کالج گوادر سے ایف اے کیا اور اس کے بعد تربت یونیورسٹی میں ایل ایل بی میں داخلہ لیا جہاں وہ آخری سمیسٹر کی طالبہ تھیں اور 2022 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی اور ایک سال بعد 2023 میں بطور فدائین مجید برگیڈ کا حصہ بنی-