کیچ: چار مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

354

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا اور سرویلنس کیمروں کو بھی نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے حملے میں سرمچاروں نے نو اگست کو رات آٹھ بجے ناصر آباد میں قائم دشمن کے چوکی کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرے حملے میں سرمچاروں نے گیارہ اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت، آپسر میں قائم دشمن فوج کے مرکزی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے حملے میں سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا چس سے دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوا، کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تربت ایئرپورٹ روڈ میں دشمن فوج، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نصب کیئے گئے جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر ناکارہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دشمن بلوچ سرمچاروں کے حملے سے اتنا حواس باختہ اور خوفزدہ ہے کہ عام لوگوں پر فائرنگ کرکے اپنے خوف کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے، لیکن جنگی حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار دشمن کو نشانہ بناکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چودہ اگست بلوچ قوم کے لئے سیاہ دن ہے اور اس سیاہ دن کی مناسبت سے ہونے والے پروگرامز بلوچ سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے، بلوچ عوام قابض کے پروگراموں سے دور رہیں کیونکہ ہم انہیں کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان چاروں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔