کیچ :مسلح افراد کا تعمیراتی کمپنی پر حملہ، گاڑیاں و سامان نذر آتش

347

بلیدہ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں اور سامان کو نذر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح نو بجے کے قریب مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سوراپی کے مقام پرایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام گاڑیوں اور دیگر سامان کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا-

واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہوگئے ہیں-

واضح رہے کہ بلیدہ و ارد گرد کے علاقوں میں اس قبل بھی تعمیراتی پروجیکٹس اور ان پر کام کرنے والے کمپنیوں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے-