کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد زخمی

305

ہفتے کے روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی شعبہ حادثات بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا جن کی شناخت احسان اللہ ولد محمد علی،عبداللہ ولد عبدالرشید، رحیم اللہ حوالدار ولد عالم گل کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

مزید تفتیش فورسز کررہے ہیں۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔