چمن: فاقوں سے ایک شخص نے خودکشی کرلی

81

بلوچستان کے علاقے چمن میں ایک شخص نے خودکشی کی ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت عبدالراوف کے نام سے ہوئی ہے۔ خودکشی کے محرکات معاشی تنگدستی بتارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا خودکشی کرنے والے شخص کا تعلق چمن میں جاری مظاہرین میں سے ہیں جو پچھلے کئی مہینوں سے چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط لاگو کرنے کے بعد بند ہے۔

پاسپورٹ شرط لاگو کرنے کے بعد ہزاروں افراد معاشی حوالے سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد چمن میں لغڑی (محنت کش) اتحاد اور لغڑی تاجر اتحاد کئی مہینوں سے دھرنا دئے ہوئے ہیں۔

گذشتہ ماہ کامیاب مذاکرات کے بعد باڈر کرسنگ کے لئے پاسپورٹ شرط کو منسوخ کیا گیا تھا تاہم دھرنا کمیٹی نے دوبارہ اپنا احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر سے شناختی کارڈ اور تذکرہ کی بنیاد پر نقل و حرکت کے حوالے سے ان کے ساتھ کیے گئے وعدے کا احترام نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا دوبارہ باڈر بندش سے ابتک دو افراد نے خودکشی کرلی ہے۔