نوشکی: پاکستانی فورسز پر حملہ

280

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو نوشکی کے علاقے زور آباد کے مقام پر فورسز کے ناکہ پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے میں اطلاعات ہیں کہ فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے