نوشکی میں پاکستانی فوج کے آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

465

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں آج نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کےایک آلہ کار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے نوشکی شہر میں مَل اسٹاپ کے مقام پر فائرنگ کرکے پاکستانی فوج کے آلہ کار عبدالوحید ولد عبداللہ بابر سکنہ سندھ کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ شخص پر بی ایل اے سرمچار کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے جو بھیس بدل کر نوشکی شہر میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔