خاران میں تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کیا۔ بی ایل ایف

298

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بروز جمعہ مورخہ 23 اگست کو ایک بجے خاران کے علاقے سرگردان میں سی پیک روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کیا اور تمام مشینری کو نذر آتش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کاروائی کا عمل سر انجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانے پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر پاکستان قابض ہے اور قبضہ گیر کبھی مقبوضہ علاقے کو ترقی نہیں دیتا بلکہ ترقی کے نام پر استحصال اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتا ہے لیکن بلوچ قومی تنظیم بی ایل ایف کسی ایسے منصوبے کی اجازت کسی کو نہیں دیگی جس کا مقصد بلوچ نسل کشی اور بلوچ وسائل کو لوٹنا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ٹھیکیدار حضرات کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبے سے خود کو دور رکھیں وگرنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ریاستی فوج، ان کے منصوبوں اور آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔