تربت: ایک شخص حراست بعد لاپتہ

358

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جاوید ولد عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے۔ جو تربت کے علاقے گوکدان کا رہائشی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی والدہ کا کہنا ہے میرا بیٹا، جو مزدور ہے، اپنے کام سے سیٹلائٹ ٹاون اپنے کام کے سلسلے میں گیا تھا جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

والدہ کا کہنا ہے میرے بیٹے کو بازیاب کیا جائے اگر اس پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اس طرح اس کو لاپتہ کرکے ہمیں اذیت نہ دیا جائے۔