بیس گھنٹے جاری رہنے، 130 دشمن اہلکار ہلاک کرنے کے بعد آپریشن ھیروف کامیابی کے ساتھ مکمل – بی ایل اے

531

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ پچیس اگست کو شروع ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی آپریشن ھیروف کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ آپریشن ھیروف کے تحت دشمن کے بیلہ کیمپ پر مجید بریگیڈ کی فدائین نے قبضہ اور بلوچستان بھر کے مرکزی شاہراہوں پر ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے

ترجمان نے کہاکہ آپریشن ھیروف کے مقاصد مکمل ہونے کے بعد تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی ختم کرکے کھول دیئے گئے ہیں اور بیلہ کیمپ پر قبضے کے مقاصد حاصل کرکے، آپریشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

آخر میں کہاکہ تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کی جائیگی