کوئٹہ: 9 ویں محرم الحرام کا جلوس ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا

234

دارالحکومت کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کا شبیہ علم و ذوالجناح کا جلوس ناصر العزاء امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جلوس کے روٹ کوفورسز اہلکاروں نے مکمل طور پر سیل کر رکھا تھا اور جلوس میں آنے کے لئے تمام لوگوں کی باضابطہ تلاشی لینے کے بعد چھوڑا جارہا تھا جلوس اپنے روایتی راستوں جس میں میگانگی روڈ، پرنس روڈاور دیگر روڈوں سے ہوتا میگانگی روڈ پر ناصر العزاء امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جلوس میں شبیہ علم و ذوالجناح ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل تھے جو سینہ کوبی کرتے رہے انتظامیہ کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کے دوران امام بارگاہ جانیوالے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا جلوس کے موقع پر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کے مطابق دسویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایف سی ، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کےاہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے مچھ اور مارواڑ سے بڑی تعداد میں عزادار یوم عاشورہ کے دن مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے نویں محروم الحرام کو کوئٹہ پہنچے ہیں ۔