کوئٹہ : بلوچ مظاہرین پر دوبارہ آنسو گیس شیلنگ، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکام، دھرنا جاری

287

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف مظاہرہ جاری ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دوبارہ مظاہرین پر شیلنگ کی ہے تاہم فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکام ہوئیں۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ریڈ زون میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں جبکہ ماہ رنگ بلوچ ان کی قیادت کررہی ہے۔

یاد رہے آج کوئٹہ میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے اہلخانہ اور بلوچ کارکنان کی جانب سے ظہیر بلوچ کی منظرعام پر لانے اور بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی منعقد کی گئی تھی پولیس تشدد واقعہ کی سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیموں اور کارکنان نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کیا ہے-

کوئٹہ میں پولیس تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-