حکام کا کہنا ہے کہ مچھ میں دھماکے سے تباہ ہونے والے گیس پائپ لائن کے مرمت کے کام کا آغاز کلئرینس کے بعد کی جائے گی۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیس پائپ لائن کو گذشتہ شب دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی، جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان سے گزرنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو مچھ کوہ باش کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ عسکریت پسندی کا واقعہ ہوسکتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا اور اس پر 48 گھنٹوں سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔