عمان کے دارالحکومت مسقط میں پولیس کے مطابق منگل کو ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں چار اموات ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رائل عمان پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ’الوادی الکبیر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی ہے۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں اور حکام واقعے کی وجوہات پتہ لگانے لیے شواہد جمع کر رہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔‘